Døgnåpen telefon: 

22 48 03 80

Urdu/اردو

Urdu/اردو

کیا آپ کو تشدّد کا سامنا ہے اور آپ کو کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہے؟  

'اوسلو میں ہنگامی پناہگاہ' اور 'قریبی رشتوں میں تشدّد کے معاملات کا خصوصی مرکز' ان خواتین، مردوں اور ان کے بچوں کو مدد اور سہارا پیش کرتے ہیں جنہیں جسمانی اور نفسیاتی بدسلوکی، تکلیف پہنچائے جانے، دھمکیوں، زنا بالجبر، جنسی زیادتی یا دوسری قسموں کے تشدّد کا سامنا ہے یا پہلے سامنا ہو چکا ہے۔

ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ ہم یہ مہیا کرتے ہیں:

کوئی شخص جس سے آپ بات کر سکیں

رہائش کا محفوظ انتظام

مشورہ اور رہنمائی

عملی مدد

وکیل اور سرکاری امدادی اداروں سے رابطے کے لیے مدد

تشدّد کے متعلق کورس میں شرکت

جن لوگوں کو ضرورت ہو، ان کے لیے عارضی محفوظ رہائش کا انتظام کیا جا سکتا ہے۔ یہ انتظام اکیلے بالغوں کے لیے بھی ممکن ہے اور بچوں والے بالغوں کے لیے بھی۔ اگر آپ کو ہمارے پاس رہنا ہو تو ہم آپ کے پالتو جانور کو بھی کسی محفوظ جگہ پر رکھوا سکتے ہیں۔

ہم پر رازداری کی پابندی ہے اور ہم 24 گھنٹے کھلے ہوتے ہیں۔

ہماری تمام خدمات مفت ہیں۔

آپ کو یہاں آنے کے لیے کسی حوالے کی ضرورت نہیں ہے۔

تشدّد کا شکار خواتین اور مردوں کو ایک ہی جگہ پر نہیں ٹھہرایا جاتا۔

ضرورت ہونے پر ہم ترجمان استعمال کرتے ہیں۔

رابطے کے لیے تفصیلات